the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے



امریکی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے امریکی قانون سازوں کو بتایا کہ گوانتانامو بے کے حراستی مرکز سے رہا ہونے والے قیدیوں نے امریکی شہریوں کو ہلاک کیا ہے۔

اس قید خانے کو بند کرنے کے لیے پینٹاگان کے خصوصی نمائندے پال لیوس نے اس بارے میں کوئی تفصیل بیان کرنے سے گریز کیا اور نا ہی یہ بتایا کہ آیا یہ واقعات صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں ہوئے یا صدر براک اوباما کی انتظامیہ کے دور میں۔

لیوس نے ایوان نمائندگان کی کمیٹی برائے امورخارجہ کو بتایا کہ "میں جو کچھ آپ کو بتا سکتا ہوں  بدقسمتی سے وہ امریکی (شہری) ہیں جو ان قیدیوں کی وجہ سے ہلاک ہوئے"۔

خبررساں اداروں نے ان عہدیداروں کی شناخت ظاہر کیے بغیر بتایا ہے کہ اس واقعہ میں ایک افغان قیدی ملوث تھا جسے اس وقت رہا کیا گیا جب بش صدر تھے۔ ایسے الزامات بھی سامنے آئے کہ ایک سابق قیدی 2012 میں لیبیا کے شہر بن غازی میں امریکی قونصل خانے پر ہوئے حملے میں ملوث تھا۔

یہ انکشاف وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کے عہدیداروں کی طرف سے قانون سازوں کو دی گئی ایک بریفنگ کے دوران سامنے آیا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح یہ حراستی مرکز داعش کے لیے ایک طاقتور پروپیگنڈ ے کا ذریعے بن گیا ہے۔

لیوس نے کہا کہ "نیا بھر



کے ممالک اور ہمارے اتحادی ہمیں یہ بتاتے ہیں کہ گٹ مو (گوانتانامو)  سے کتنا نقصان ہو رہا ہے ۔۔گوانتانومو بے کو بند کرنے سے ہم باقی دنیا کے تحفظات دور کر سکتے ہیں"۔

تاہم کانگرس کے کئی ریپبلکنز اور کچھ ڈیموکریٹک ارکان نے گوانتانامو  کے حراستی مرکز کو بند کرنے کی مخالفت کی ہے۔

کیلی فورنیا کی ایوان نمائندگان کی ریپبلکن رکن ڈانا روہرابیکر نے بدھ کو کہا کہ یورپی اتحادی منگل کو برسلز میں ہونے والے حملوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت اور سیکڑوں افراد کے زخمی ہونے کے بعد اس حراستی مرکز کے بارے میں اپنی منفی سوچ تبدیل کر سکتے ہیں۔

جبکہ ایوان نمائندگان کے کئی دیگر ارکان نے بھی اسی قسم کی رائے کا اظہار کیا۔

گوانتانامو بے سے 85 فیصد قیدیوں کو دوسرے ملکوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جو 2002 سے یہاں قید تھے۔

انٹلیجنس اطلاعات کے مطابق گوانتانامو بے سے صدر اوباما کی انتظامیہ کے دور میں دوسرے ملکوں میں منتقل کیے گئے قیدیوں میں سے صرف پانچ فیصد دوبارہ دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث پائے گئے۔

تاہم کچھ قانون سازوں کو اس بات کا خدشہ ہے کہ وہ ملک جہاں ان قیدیوں کو متنقل کیا گیا ہے جیسا کہ یوراگوائے اور گھانا، وہ ان  افراد کی مناسب طریقے سے نگرانی کے لیے تیار نہیں ہیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.